9 جنوری، 2025، 10:18 PM

امریکی پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل کی برامدات جاری

امریکی پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل کی برامدات جاری

امریکہ کی جانب سے ایرانی پیٹرولیم مصنوعات پر پابندی کے باوجود مختلف ممالک کو تیل کی برامدات میں کوئی تعطل نہیں آیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے بے بنیاد الزامات کے تحت ایرانی پیٹرولئیم مصنوعات پر پابندی عائد کررکھی ہے تاہم امریکی پابندیوں کے باوجود مختلف ممالک کو ایرانی تیل کی فراہمی بدستور جاری ہے۔

ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے کہا ہے کہ ایرانی پیٹرلئیم مصنوعات پر مستقبل میں ممکنہ پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دہائیوں میں ایران کی تیل کی صنعت کو متعدد پابندیوں کا سامنا رہا ہے لیکن یہ پابندیاں اس شعبے کی ترقی اور پیشرفت کو روکنے میں ناکام رہیں۔ ان تمام سالوں میں تیل کی پیداوار اور برآمدات میں کوئی تعطل نہیں آیا۔

News ID 1929456

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha